۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حوزه علمیه

حوزہ/ اسلامی جمھوریہ ایران کے حوزات ‌علمیہ کے نئے تعلیمی سال کا، مرجع تقلید حضرت آیت الله مکارم شیرازی اور حوزات ‌علمیہ کے مدیر آیت الله اعرافی کی تقریر سے آغاز ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمھوریہ ایران کے حوزات ‌علمیہ کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کا پروگرام، آج 11 بجے دن میں حوزات علمیہ کی برجستہ شخصیتوں کی شرکت میں منعقد ہوا۔

اس پروگرام میں بیوت رهبر معظم انقلاب اور دیگر مراجع تقلید کے نمائندوں، حوزات ‌علمیہ کی سپریم کونسل کے اراکین، مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے اراکین، حوزہ علمیہ کے ذمہ داران، اساتذہ اور علماء نے شرکت کی۔

اس پروگرام کے ابتداء میں حضرت آیت الله مکارم شیرازی کی رکارڈ شدہ تقریر نشر کی گئی اور اس کے بعد اسلامی جمھوریہ ایران کے حوزات ‌علمیہ کے مدیر آیت الله علی رضا اعرافی نے مجمع سے خطاب کیا۔

امسال کورونا بیماری کے پیش نظر اسلامی جمھوریہ ایران کے حوزات ‌علمیہ کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کا پروگرام، مدرسہ مبارکہ دارالشفاء قم میں صحت کے اصولوں کی مراعات کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

واضح رہے کہ حوزات ‌علمیہ کے دروس 6 ستمبر بروز اتوار سے صحت کے اصولوں کی مراعات کے ساتھ شروع ہوں گے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .